ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موریہ کوسی ایم نہیں بنانے کی وجہ سے ہار رہی ہے بھاجپا :یوپی وزیراوم پرکاش راج بھر

موریہ کوسی ایم نہیں بنانے کی وجہ سے ہار رہی ہے بھاجپا :یوپی وزیراوم پرکاش راج بھر

Mon, 04 Jun 2018 22:45:55    S.O. News Service

بالیا،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کی حکومت کے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے آج کہا کہ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کو وزیر اعلی نہیں بنائے جانے کی وجہ سے پسماندہ طبقے میں ناراضگی بڑھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے نتیجے میں بی جے پی کو ضمنی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ریاستی حکومت میں حلیف پارٹیاں سہیلدیو ہندوستانی سماج پارٹی کے صدر اور وزیر راج بھر نے لوک سبھا اور اسمبلی کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پردیش اسمبلی انتخابات کیشو پرساد موریہ کو آگے کرکے لڑا تھا۔پسماندہ طبقہ کے لوگوں نے موریہ کے وزیر اعلی بننے کی امید میں ہی بی جے پی کاحمایت کی تھی۔بی جے پی نے موریہ کو کنارے کر یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنا دیا۔پارٹی کے اس فیصلہ سے پسماندہ طبقے میں ناراضگی بڑھی ہے، جس کا نتیجہ اتر پردیش کے حالیہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو بھگتنا پڑا ہے۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ موریہ کو وزیر اعلی بنانا یا نہ بنانا بی جے پی کا ذاتی معاملہ ہے۔راج بھر نے کہا کہ کیرانہ ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی بالواسطہ طور پر انتخابی مہم کیا، پھر بھی بی جے پی نہیں جیت سکی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حالیہ انتخابات میں شکست کیلئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہی ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ہی تو ذمہ دار ہو گی۔ بی جے پی کوغورکرنا چاہیے کہ انتخابات میں ان کی مسلسل شکست کے کیا وجوہات ہیں۔


Share: